- الإعلانات -

کوالا لمپور: لاکھوں لیٹر ڈیزل بھرے مال بردار بحری جہاز ہائی جیک

کوالا لمپور: ملائشیا کے لاکھوں لیٹر ڈیزل سے بھرے مال بردار بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا گیا۔

ملائشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ تان جنگ پیلےپاس بندر گاہ سے نکلنے والے مال بردار جہاز ویر ہارمونی کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے جو اس وقت انڈونیشیا کے پانی میں باتم کے مقام پر موجود ہے، جہاز میں 9 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں 5 لاکھ 10 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

ملائشین حکام کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جہاز کو کس نے ہائی جیک کیا اور ان کے مقاصد کیا تھے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔