- الإعلانات -

یونان میں کشتیاں ٹکرانے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی

یونان میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں نوسالہ بچے سمیت چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

حادثہ جزیرہ ایجین کے ساحل پر پیش آیا، کوسٹ گارڈز کے مطابق اسپیڈ بوٹ سیاحوں کی لکڑی کی کشتی سے ٹکرائی گئی ، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سمندر میں آٹھ سے نو لوگوں کو تیرتے دیکھا گیا، دونوں کشتیوں میں بیس افراد سوارتھے، حادثے کا شکار ہونے والوں کی قومیتیں ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔