- الإعلانات -

خودکش دھماکا 12سے13سالہ لڑکے نےکیا،ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غازی انتپ میں شادی کی تقریب میں کیے جانے والے حملے میں بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔

صدر اردوان نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خودکُش حملہ دہشت گرد تنظیم داعش نے بارہ سے تیرہ سال کی عمر کے بچے سے کروایا ہے ۔

امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب غازی انتپ بم دھماکے کے خلاف استنبول میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور خودکش حملے کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ۔ مظاہرین نے دھماکے کا ذمہ دار حکومتی پالیسیوں کو قرار دیا ۔