- الإعلانات -

بھارت میں بس نہر میں گرنے سے 10 افراد ہلاک

حیدر آباد دکن: بھارتی ریاست تلنگانہ میں مسافروں سے بھری بس نہر میں گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد سے کاکنڈا جانے والی مسافربس تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری۔ حادثے کے وقت اس بس میں 31 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں مین سے مزید 3 اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔