- الإعلانات -

رشید گوڈیل اسپتال سے گهر منتقل رینجرز حکام کی ملاقات.

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رشید گوڈیل اسپتال سے گهر منتقل ہوگئے ہیں جس کے بعد رینجرز حکام نے ان سے ملاقات کی.خیال رہے کہ اٹھارہ اگست کو رشید گوڈیل کی گاڑی پر بہادرآباد کے علاقے میں 2 موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے 8 فائر کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے.ایس پی کے مطابق رشید گوڈیل اپنے ڈرائیور اور ایک رشتے دار کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے،جب ان پر حملہ کیا گیا۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج رینجرز حکام نے ان سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔دوسری جانب کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔