- الإعلانات -

جان کیری اگست کے آخر میں بھارت و بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے-

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ جان کیری 29 سے 31 اگست کو بنگلہ دیش اور بھارت کا دورہ کریں گے۔ اس بات کا اعلان امریکی محکمہ? خارجہ کے دفتر کی سربراہ، الزبیتھ ٹروڈو نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جان کیری کے دورہ ڈھاکہ سے امریکہ اور بنگلہ دیش کے طویل مدتی اور وسیع جہتی تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ڈھاکہ میں امریکی وزیر خارجہ سرکاری عہدے داروں سے ملاقات کریں گے، جس دوران عالمی امور پر بڑھتے ہوئے تعاون پر گفتگو ہوگی۔ بات چیت کے دوران ”جمہوریت، ترقی، سلامتی اور انسانی حقوق کے میدان میں ہماری طویل مدتی باہمی ساجھے داری کو مضبوط بنانے پر دھیان مرتکز رہے گا“۔نئی دہلی میں اپنے سہ روزہ قیام کے دوران، جان کیری بھارت کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔