- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر میں 49 ویں روز بھی کشیدگی

آزادی کی آوازیں بلند کرنے والے کشمیری آج کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف سری نگر میں عید گاہ تک آزادی مارچ کریں گے۔

مارچ کے شرکا ء سے ٹیلیفونک خطاب کرنے سے روکنے کیلئے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 49 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ،اننت ناگ،شوپیاں ،سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو اور پابندیاں نافذ ہیں۔

آج حریت رہنماؤں نے سری نگر کی عید گاہ تک آزادی مارچ کااعلان کر رکھا ہے، جسے روکنے کیلئے قابض بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کرلیا ہے ۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں یکم ستمبر تک ہڑتال کی جا رہی ہے۔