- الإعلانات -

ایران ، امریکا کا ایک دوسرے پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام

شمالی خلیج میں امریکی اور ایرانی طیارے ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ، ایران اور امریکا نے ایک دوسرے پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق گزشتہ روز شمالی خلیج میں ایک تیز رفتار ایرانی طیارہ 2 امریکی بحری جہازوں کے قریب آگیا، امریکی جہاز یو ایس ایس اسکوئل پٹرول سے 3 شاٹ فائر کیے گئے جس کے بعد ایرانی طیارہ چلاگیا ۔

ادھر ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی طیارے معمول کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔