- الإعلانات -

ملتان کے علاقے وہاڑی چوک میں خود کش دھماکہ، 10 افراد جاں بحق اور53 زخمی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کے علاقے وہاڑی چوک میں خود کش دھماکہ، 10 افراد جاں بحق اور53 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک رکشے میں ہوا۔
ڈی سی او زاہد سلیم گوند ل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سلنڈر دھماکہ نہیں بلکہ خود کش دھماکہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں بیس سال کے لگ بھگ تھیں ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کے وہاڑی چوک میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا، ایک خودکش حملہ آور بس سے اتر کر اس جگہ پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس دھماکے کے مقام کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے تاہم جائے حادثہ پر بال بیرنگ کے نشانات موجود ہیں اور بظاہر بارود کے استعمال ہونے کے بھی شوا ہد موجود ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فورینزک ماہرین دھماکے کے خود کش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق حتمی رائے دیں گے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 7 افراد کی لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اردگرد موجود گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔