- الإعلانات -

جان کیری بھارت کے تین روزہ دورے پر پیر کو نئی دہلی پہنچ گئے

امریکا وزیر خارجہ جان کیری بھارت کے تین روزہ دورے پر پیر کو نئی دہلی پہنچ گئے۔ وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران اپنی بھاتی ہم منصب سشماسوراج سمیت اہم بھارتی رہنمائوں سے ملاقات کرینگے۔

جبکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرینگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جان کیری بھارت امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کےساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ وہ بھارتی حکام سے ملاقات میں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پربھی بات چیت کرینگے۔جبکہ دونوں ملکوں کی تجارت میں اضافے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔