- الإعلانات -

سعودی حکومت کی جانب سے وفادار ائیر ہوسٹس کے لیے اعزاز

سعودی عرب کی سرکاری ائیر لائن سعودیہ اپنے منیلا آفس کے ایک ہال کو اپنی وفادار فلپائنی ائیرہوسٹس کے نام سے منسوب کر دیا ہے ائیرلائن کے ایک وفد نے ائیر ہوسٹس جوائے فرنانڈیس کے گھر دورہ کیا اورورثاءسے تعزیت کی۔ سعودیہ کے اسسٹنٹ منیجر برائے تعلقات عامہ عبدالرحمان الفہد نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ہم اپنے منیلا آفس کا ایک ہال جوائے کے نام سے منسوب کر رہے ہیں، وہ ایک وفادار ائیرہوسٹس تھی ۔ فلپائنی ائیرہوسٹس پچھلے ماہ خون کے سرطان کی وجہ سے مرگئی تھی۔ مرنے سے پہلے اس نے یونیفارم میں دفن ہونے کی وصیت کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ اسے اپنی نوکری سے بے حد محبت ہے۔ اس کی وصیت کو پورا کرتے ہوئے اسے ائیر لائن کی یونیفارم میں ہی دفن کیا گیا۔