- الإعلانات -

نیا غلافِ کعبہ تیار ، 9ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا

مکہ مکرمہ : نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا گیا ہے جو 9ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل نمازِ فجر کے فوراً بعد شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حج کے موقع پر ہر سال کی طرح اس بار بھی 9 ذوالحج کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا ، نیا غلافِ کعبہ ’کسوہ ‘ تیار کرلیا گیا ہے، اس کی تیاری میں 700کلوگرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے 120کلوگرام دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔ یہ47حصّوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر حصہ 14میٹر لمبا اور 101سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔

kaaba-11

غلاف کعبہ ایک سال میں تیار کیا جاتا ہے.حسب روایت پُرانے غلاف کعبہ کے حصے بیرونی ممالک سے آنے والے سربراہان مملکت اور معززین کو بطور تحفہ تقسیم کر دیے جاتے ہیں۔

kaaba-12

غلاف کی تبدیلی کا عمل چھ گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے اور تاریخی اعتبار سے کعبۃ اللہ پر سب سے پہلا غلاف اس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد حضرت اسماعیل علیہ السلام نے چڑھایا تھا۔


اس سے قبل حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ہر سال کی طرح حج کے ایام کی آمد پر غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کر دیا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔