- الإعلانات -

نندی پور پاور پراجیکٹ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،ایس کے نیازی

نندی پورپاورپراجیکٹ حکومت کی نااہلی ہے،نندی پورپراجیکٹ پر شفاف انکوائری ہونی چاہیئے،پیپلزپارٹی ،عمران خان ایک ہوں توالیکشن کی تجویز دے سکتے ہیں ،نیب آج کل دن رات کام کررہی ہے، ،پیپلزپارٹی ،ن لیگ کے تعلقات زیادہ خراب ہوسکتے ہیں،جوادایس خواجہ ایمانداراور دلیرآدمی ہیں،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ عوام کیلئے بہت کام کرناچاہتے تھے،سابق چیف جسٹس جوادایس خواجہ نے بڑے فیصلے کئے ،ان خیالات کااظہارپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزکے چیف ایڈیٹر اور روزٹی وی کے ایم ڈی سردارخان نیازی نے پروگرام سچی بات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں،شہبازشریف دن رات محنت کررہے ہیں،میڑوبس بہت اچھااقدام ہے ،میٹروٹرین بھی چلانی چاہیے،نندی پورمعاملے پر عمران خان کامطالبہ درست ہے،تھرڈپارٹی سے نندی پورپراجیکٹ کی تحقیقات ہونی چاہیئے،