- الإعلانات -

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیر ی شہید،3زخمی

سری نگر کے علاقے نوہاٹہ اور ایم آر گنج میں کرفیو اب بھی برقرار ہے،مقبوضہ کشمیر میں 54 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے، وادی میں آج بھی بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

بارہ مولا میں بھارتی فورسز کی درندگی نے ایک اور کشمیر ی کی جان لے لی اور کئی کو زخمی کردیا، وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے ۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں کل تک ہڑتال جاری رہے گی۔