- الإعلانات -

خوشحال کسان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،ایس کے نیازی

کسانوں کے مسائل سننا خوش آئندہے،زمینداروں کو اعلان کردہ سہولیات نہ ملیں تو مسائل پیدا ہوں گے، سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)غریب آدمی سڑک کے بغیر گزارہ کرسکتا، روٹی کے نہیں ،کسانوں کے بارے میں سوچنا اچھی بات ہے ،پاکستان میں گندم کی پیدا وار بہت ہے ، حکمران کسانوں کو سہولتیں دیں کسانوں کے لئے سہولیات نیک شگون ہے ،دھرنے نے نواز شریف کو مضبوط کیا ہے ،زمینداروں کو اعلان کردہ سہولیات نہ ملیں تو مسائل پیدا ہوں گے کسانوں کے مسائل سننا خوش آئندہے ، زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،زراعت سے ہی ہمارامستقبل ہے ، خوشحال کسان ، خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ، کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے ، گنے کے کاشتکاروں کے مسائل حکومت کو سننے چاہئیں ،نوازشریف کی تقریراچھی اورجذباتی تھی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزٹی وی کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران کسانوں کو سہولتیں دیں کسانوں کے لئے سہولیات نیک شگون ہے۔