- الإعلانات -

چینلز کی ریٹنگ کا منصفانہ سسٹم لا رہے ہیں ،عرفان صدیقی

میں آپ کے چینلز کے توسط سے پروگرام سچی بات کے ناظرین سے وعدہ کرتا ہوں کہ جلد ٹرانسپرنسی کا نظام لائینگے۔
اسلام آباد(روزنیوز رپورٹ) نیازی صاحب آپ نے بھی ہمیشہ کسانوں کی بات کی ،وزیر اعظم کے دل میں درد ہے ، وہ عوام کا سوچتے ہیں ۔وزیراعظم نے دل کیساتھ کسانوں اور عوام کی باتیں کیں ۔ملک میں معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔قوم کو مایوس کرنے کے بجائے حوصلہ دیا جائے ۔موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔چینلز کی ریٹنگ کا منصفانہ سسٹم لا رہے ہیں ،موجودہ حکومت عوام کے لئے اچھے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے پروگرام سچی بات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے چینلز کے توسط سے پروگرام سچی بات کے ناظرین سے اس حوالے سے وعدہ کرتا ہوں کہ جلد ٹرانسپرنسی کا نظام لائینگے۔