- الإعلانات -

ایران جنگ نہیں چاہتا اگر حملہ کیا گیا تو دشمن کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیں گے۔ آیت اللہ علی

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کنے جنگ کی صورت میں امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اگر حملہ کیا گیا تو دمشن کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی رہ براعلیٰ کا دھمکی آمیزبیان حال ہی میں ایک ویڈیو فوٹیج میں سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں پہلے تو امریکی صدر براک اوباما کی تقاریر کے کچھ اقتباسات پیش کیے گئے ہیں۔ صدر اوباما کے بیانات کے بعد اس کے رد عمل میں آیت اللہ خامنہ ای کی تقاریر کے کچھ حصے پیش کیے گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ دھمکی آمیز الفاظ رہ بر انقلاب نے پچھلی عیدالفطر کے موقع پر خطاب میں استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا مگر تہران پرجنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو زخم چاٹنے پر مجبور کردیں گے۔سپریم لیڈر کے دھمکی آمیز بیان پرمبنی فوٹیج ان دنوں امریکی میڈیا میں بھی بڑے پیمانے پر نشر کی جا رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو امریکی ری پبلیکن پارٹی کے سیاست دان صدر باراک اوباما کے خلاف اور تہران کے ساتھ جوہری معاہدے کی مخالفت میں استعمال کررہے ہیں۔