- الإعلانات -

سلیکشن کمیٹی کا اظہرعلی کو فون‘ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے مشاورت

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے چناو کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کیلئے اظہر علی کو فون کیا۔ اظہر علی کے خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی نے استعفے کیلئے دباو نہیں ڈالا۔ بورڈ کا فیصلہ قبول کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کیلئے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کو فون کیا۔ اظہرعلی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے اظہرعلی پر استعفیٰ کیلئے کوئی دباﺅ نہیں ڈالا گیا۔ اظہرعلی کو کپتانی سے ہٹانے کے سلسلے میں پی سی بی جو بھی فیصلہ کرے گا انہیں قبول ہو گا۔

واضح رہے کہ کپتان اظہر علی فیملی کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ میں ہیں اور وہ 11 ستمبر کو پاکستان واپس آئیں گے جبکہ ٹی 20 ٹیم کل صبح وطن پہنچے گی۔