- الإعلانات -

معروف کامیڈین کپل شرما نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما جو دنیا بھر میں اپنی برجستہ کامیڈی اور دیکھنے والوں کو ہنسانے کے لئے جانے اور مانے جاتے ہیںاپنی حکومت اور وزیر اعظم پر بری طرح سے برس پڑے ۔ اپنے ایک ٹویٹر بیان میں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ مودی صاحب یہ ہیں آپ کے اچھے دن؟

تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی کامیڈین اپنے دفتر کھولنے کے لئے لائسنس کے اجراء کے لئے مانگی گئی رشوت پر شدید برہم ہو گئے اور پے درپے ٹویٹس کر کے اپنی ہی حکومت کی دھجیاں بکھیر ڈالیں ۔ کپل شرما نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ 5 سال سے 15 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا کر رہا ہوں مگر پھر بھی مجھے اپنا دفتر کھولنے کے لئے بی ایم سی کو 5 لاکھ روپے کی رشوت ادا کرنا پڑ رہی ہے، کیا یہی آپ کی حکومت کے اچھے دن ہیں