- الإعلانات -

اپنے ہی طیارے پر پاکستانی رنگ کرکے اپنی فضائیہ کا کارنامہ بتاتارہا, بھارت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مار گرائے جانے کے دعوے کی قلعی کھل گئی ہے ۔ بھارت کی جانب سےپاکستانی طیارہ ایف 6 بنا کر دکھائے جانا والا طیارہ بھارت کا اپنا طیارہ نکلا۔ بھارتی فوجی حکام اس طیارے پر تبدیلی کرتے وقت بنیادی چیزیں ہی بھول گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت جو پاکستان دشمنی میں پاگل ہو رہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کی سبکی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، اس کے ساتھ ہی ساتھ پاک فوج کے آرمی چیف کے دھواں دار بیان کے بعد بھارتی میڈیا کی ایک جانب تو خوف کے مارے نیندیں حرام ہو رہی ہیں دوسری جانب بھارتی حکام کی جانب سے ایک بڑا دعویٰ بھی سامنے آیا جب بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے ایف 6 طیارے بھارتی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مار گرائے تھے ۔ جب ان طیاروں کے ٹکڑے میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے تو بھارتی حکام کو اس وقت انہتائی سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ طیارہ بھارت کا اپنا مگ21 نکلا۔طیارے پر کی جانے والی بنیادی غلطیوں میں پاکستان کا پرچم الٹا پینٹ کیا گیا تھا جبکہ بھارتی فوجی حکام اپنے طیارے سے بھارتی فضائیہ کا سیریل نمبر ہٹانا بھی بھول گئے تھے۔ جب طیاروں کو کے کباڑ کو پاکستانی طیاروں کا کباڑ ظاہر کر کے انہوں نے داد وصول کرنا چاہی تو ان کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی جس کے بعد دنیا بھر میں بھارت کو شدید سبکی کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے ۔