- الإعلانات -

روسی نوجوان سائیکل پر ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس پہنچ گیا۔

مدینہ منورہ: روسی نوجوان سائیکل پر ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس پہنچ گیا۔

روس کا 24 سالہ نوجوان بولاٹ سائیکل پر تقریباً 6 ہزار600 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے شہرمدینہ منورہ پہنچا تو میقات ذوالحلیفہ پر حجاج کرام کی خدمت پر مامور سعودی اسکاؤٹس نے ان کا استقبال کیا اور بولاٹ کی کوشش کو قابل تحسین قراردیا۔

روسی نوجوان بولاٹ نے مسجد نبویؐ کی زیارت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے واسطے رضاکار اسکاؤٹس کی انتھک کاوشوں کو گراں قدر قراردیا۔