- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا اہم جنگی طیارہ زمیں بوس

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک ): بھارتی لڑاکا طیارے مگ 21نے سری نگر میں کریش لینڈنگ کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے مگ 21 نے سری نگر کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم لینڈنگ کے دوران ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی بارے میں نہیں بتایا گیا اور نہ ہی کریش لینڈنگ کی وجہ بتائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ کریش لینڈنگ سے طیاریاور رن وے کو نقصان پہنچا ہے تاہم نقصانات کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یاد رہے چند روز قبل بھی بھارتی مگ 21 کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں طیارے کے دونوں پائلٹوں نے چھلانگ لگا دی تھی جس وجہ سے انکی جان محفوظ رہی۔