- الإعلانات -

یونان :فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ،دوپائلٹ زخمی

یونان میں فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

یونان میں فوجی مشقوں کے دوران امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر انجن بند ہونے سے حادثے کا شکار ہوگیا اور سمندر میں جا کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے باعث دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔