- الإعلانات -

’’پاک بھارت کشیدگی‘‘ بھارت ، فرانس سے خطرناک لڑاکا طیارے خریدنے پہنچ گیا-

نئی دہلی :بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 7.8بلین یورو مالیت کے معاہدے پر دستخط فرانس کے وزیر دفاع یوکیس لی درائن اور انکے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر نے کئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ پیشرفت کابینہ کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں معاہدے کے حوالے سے بات چیت اور اس پر دستخط کے لئے گرین سگنل دیئے جانے کے بعد ہوئی۔ جون میں پاریکی نے کہا تھا طیاروں کی تعداد اور قیمتوں کے تعین میں ابھی وقت لگے گا۔