- الإعلانات -

ڈینگی سپرے سے متاثرہ طالبات کے ہوشربا انکشافات.

جہلم (روزنیوز رپورٹ،بیورورپورٹ) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈومیلی کی ڈینگی مچھر سے متاثرہ 21طالبات تاحال زیر علاج ، 31طالبات کو حالت بہتر ہونے پر پانچ روز بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ، وزیراعلیٰ کے حکم کے باوجود معطل ہونے والے افسران تاحال اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں ، انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ آ سکی ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ڈومیلی کی پانی والی ٹینکی میں زہریلا مواد مکس کیا گیا ، پانی پینے سے ہمارے گلے بند ہونا شروع ہو گئے ، متاثرہ طالبات کے روز نیوز کے پروگرام روزنامچہ میں انکشافات ، غفلت و لاپرواہی اور ڈینگی سپرے کی سازش میں ملوث تمام افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ ، روز نیوز کے پروگرام روزنامچہ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈینگی سپرے سے متاثرہ طالبات نے بتایا کہ جمعہ کے روز چھٹی کے بعد سکول میں خطرناک سپرے کر کے کلاس رومز کے دروازے اور کھڑکیاں بند کر دی گئیں ، ہفتہ کے روز جب ہم سکول آئیں تو کلاس رومز میں داخل ہوتے ہی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی ، سکول ہیڈ مسٹریس نسا بیگم کو بتایا تو انہوں نے چوکیدوار کو کہہ کر سکول کے گیٹ بند کروا دیا اور کہا یہ مرتی ہیں تو مرنے دو ، دروازے نہ کھولنا ، ہمارے لواحقین نے سکول کی دیواریں پھلانگ کر دروازے توڑ کر ہمیں کمروں سے بے ہوشی کی حالت میں باہ رنکال کر ہسپتال پہنچایا ، متاثرہ طالبات نے بتایا کہ کافی تاخیر سے ایمبولینسز ڈومیلی پہنچیں ، جس کی وجہ سے بچیوں کی حالت زیادہ خراب ہوئی ، چار طالبات نے روزنامچہ سے گفتگو کرتے ہوئے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی نویں جماعت کا رزلٹ انتہائیخرابآیا ، ہیڈ مسٹریس کو طالبات پر شدید غصہ تھا ، ڈینگی سپرے کے باعث طالبات بے ہوش تھیں ، تڑپ رہی تھیں ، اس کے باوجود ہیڈ مسٹریس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ، طالبات نے انکشاف کیا کہ سکول ہیڈ مسٹریس نے جان بوجھ کر پینے کے پانی والی ٹینکی اور کلاس رومز میں جان لیا ، سپرے کروایا اور طالبات کو قتل کرنے کی کوشش کی ، طالبات نے بتایا کہ انتظامیہ کے افسران اڑھائی تین گھنٹہ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچے ، بے حسی کی انتہا کی گئی ، ابھی بھی ہماری حالت انتہائی خراب ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لے کر انتظامیہ کے افسران اور ہیڈ مسٹریس کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔