- الإعلانات -

اسرائیلی کے سابق وزیراعظم اور صدر شمعون پیریز 93 سال کی عمر میں چل بسے-

تل ابيب: اسرائیلی کے سابق وزیراعظم اور صدر شمعون پیریز 93 سال کی عمر میں چل بسے۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم اور صدر شمعون پیریز کو 2 ہفتے قبل فالج کے حملےباعث تل ابیب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی تھی لیکن گزشہ روز طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور آج وہ دنیا سے چل بسے۔

شمعون پیریز نے 2 بار اسرائیل کی وزارت عظمیٰ کے فرائض انجام دیےاور ایک بار صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے جب کہ 1994 میں فلسطین کے ساتھ امن معاہدے میں کردار پر امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا ۔