- الإعلانات -

طوفان کے باعث امدادی کارکنوں کو دشواری کا سامنا ہے,مزیدجانئیے

ہیٹی میں گذشتہ ایک دہائی میں آنے والے سب سے شدید طوفان کے باعث امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیٹی میں آنے والے طوفان ’میتھیو‘ سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہیٹی میں صدارتی انتخابات رواں ہفتے کے اختتام پر ہونا تھے۔

طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں اور کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ طوفان میتھیو جمعرات کو کسی وقت امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرائے گا۔

اس وقت یہ طوفان بہامس کے اوپر سے گزر رہا ہے جہاں تمام فضائی اور سمندری آمد ورفت روک دی گئی ہے اور لوگوں سے اونچے مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔

منگل کے روز آنے والے کیٹگری فور کے اس طوفان کو میتھیو نام دیا گیا ہے۔