- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے کا دعویٰ کردیا ہے،حملہ آوروں نے ہندواڑا میں فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا

بھارت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے کا دعویٰ کردیا ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے ہندواڑا میں فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا، فورسزسے جھڑپ میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑا میں حملہ آوروں نے راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پرحملہ کیا اور کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی، حملہ آوروں اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں دو حملہ آور مارے گئے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارت نے بارہ مولا میں بھی فوجی کیمپ پر حملے کا واویلا کیا تھا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی فوج زخمی ہوئے تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پرحملہ کیا گیا تھا، جس میں 17فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

بھارت کی جانب سے اس حملے کا الزام ہمیشہ کی طرح براہ راست پاکستان پرعائد کیا گیا لیکن پچھلے تمام حملوں کی طرح ہندواڑا میں ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات اور دیگرثبوت میڈیا کے سامنے پیش نہیں کئے گئے۔