- الإعلانات -

کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نےوزيراعظم نریندر مودی پر شدیدتنقید,مزیدجانئیے

انڈیا میں کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے ’سرجیکل سٹرائيکس‘ پر ہونے والی سیاست کے حوالے سے وزيراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘جوانوں کے خون کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں اور ان کی دلالی کر رہے ہیں۔’

ریاست یو پی کے ضلع دیوریا سے شروع ہونے والی کسان ریلی کے دہلی پہنچنے کے موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ انڈین فوج نے انڈیا کا کام کیا ہے اور حکومت کو اپنا کام کرنا چاہیے۔

راہل گاندھی نے ’سرجیکل سٹرائیکس‘ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا: ‘جو ہمارے جوان ہیں، جموں کشمیر میں جنھوں نے اپنا خون دیا ہے جنھوں نے انڈیا کے لیے سرجیکل سٹرائیکس کی ہیں۔ ان کے خون کے پیچھے آپ چھپے ہوئے ہو۔ اسی کی سودے بازی کر رہے ہو، یہ بالکل غلط ہے۔’

کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

انھوں نے کہا: ‘انڈیا کی فوج نے انڈیا کا کام کیا ہے۔ آپ اپنا کام کیجیے۔ آپ انڈیا کے کسانوں کی مدد کریں۔ آپ انڈیا کی فوج کے لیے ساتویں پے کمیشن کے تحت پیسہ بڑھا دیجیے۔’