- الإعلانات -

جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ,حفاظت کےلیے موثرانتظام کررکھا ہے۔ترجمان جان کربی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں جس کی حفاظت کےلیے پاکستان نے موثرانتظام کررکھا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھاکہ امریکہ پاک بھارت کے در میان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر کےحوالے سے ان کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چا ہیے۔

جان کربی نے مزید کہاکہ دہشت گردی خطے کےلیے ایک بڑا چیلنج ہے اور خطے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کےلیے مزید اقدامات کی ضرورت کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا