- الإعلانات -

شاعر “گلزار”سے سوال کرنا مہنگا پڑگیا,مزیدجانئیے

نئی آنے والی انیمیٹڈ فلم ’’مٹو پتلو کنگ آف کنگز‘‘ کے میوزک لانچنگ تقریب کے دوران جنگی جنون میں مبتلا صحافی پر اُس وقت سخت اظہارِ برہمی کا اظہار کیا جب اُس نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوال پوچھا۔

پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی شاعر گلزار نے سخت برہمی میں صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’کیا آپ کا سوال تقریب کی مناسبت سے ہے؟ یہ تقریب فوجیوں پر نہیں بلکہ مٹو پتلو کی ہے‘‘۔

بھارتی شاعر نے خاتون صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر شادی میں فرنٹیئر کی بات کی جائے تو کیا یہ مناسب ہے یا اگر فرنٹیئر میں شادی کی بات کی جائے تو کیا یہ ٹھیک ہوگا؟‘‘۔صحافی کی جانب سے مسلسل غیر ضروری سوال کرنے پر بھارتی شاعر گلزار تقریب سے روانہ ہوگئے۔