- الإعلانات -

ہندو انتہا پسندوں کی جان سے مارنے دھمکیاں دی, اہلیہ سنجے نروپم

مودی حکومت کے سرجیکل اسٹرائیک دعوے کے بعد ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے، اسٹرائیک کا ثبوت مانگنے پر کانگریس رہنما کے خاندان کو جان سے مارنے دھمکی دیدی، سنجے نروپم کی اہلیہ نے وزیراعظم نریندرمودی سے تحفظ کی اپیل کردی۔

سیاسی رہنماؤں سے لے کربالی ووڈ ایکٹر تک سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگنے والے ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے، کانگریس کے رہنما سنجے نروپم نے بھارت سرکار کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوی کو جعلی قرار دے کرثبوت کیا مانگا، ان کی اور ان کے خاندان کی زندگی کے لالے پڑگئے۔

قتل کی دھمکیاں ملنے پر سنجے نروپم کی اہلیہ جان کے تحفظ کے لئے نریندر مودی کو خط لکھنے پر مجبور ہوگئیں، سنجے نروپم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جب سے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگا ہے، پورے خاندان کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔