- الإعلانات -

سردار خان نیازی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فرسٹ اچیومنٹ ایوارڈ وصول کر رہے ہیں.

اسلام آباد (عزیر احمد خان )پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز ٹی وی کے چیئر مین سردار خان نیازی کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فرسٹ اچیومنٹ ایوارڈ دیا ، اور کہا کہ ایوارڈ بہترین صحافتی خدمات اور پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز ، روز نیوز جو کہ ایک میڈیا ہاﺅس ہے جس کو سردار خان نیازی بحثیت چیف ایڈیٹر اور چیئرمین کی حیثیت سے چلارہے ہیں ۔ ایوارڈ کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو سردار خان نیازی کی میڈیا میں بہترین خدمات کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ سردار خان نیازی انتہائی پروفیشنل اور کہنہ مشق صحافی ہیں۔پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز اور روز ٹی وی صحافتی میدان میں انتہائی تعمیری اور معیاری خدمات سر انجام دے رہا ہے اس موقع پر موجود ہارون اختر نے کا کہ روز نیوز نے ضابطہ اخلاق کو اپنا کر پہل کی ہے دیگر چینلز کو بھی اس کی تقلید کرنا چاہیے ۔ ایس کے نیازی کو ہم مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے فرسٹ میڈیا اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔