- الإعلانات -

2018ءکا پاکستان روشن اور ترقی یافتہ ہو گا. اسحاق ڈار

اسلام آباد (عزیر احمد خان ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2018ءکا پاکستان روشن اور ترقیافتہ پاکستان ہو گا آج ہمارے وطن عزیز کی معیشت مضبوط ہے ہمیں مزید محنت کرنا ہو گی۔ہمارے ریزرو 18.5ارب روپے ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور انشاءاللہ 21ارب تک لے کر جائیں گے وہ گزشتہ روز راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایوارڈز کی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پر ہم ایک خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں وقت آ گیا ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ ملک کو کہاں لے کر جانا ہے ۔آج دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے بیرونی سرمایہ کار آ رہے ہیں موڈیز کی ریکارڈ پاکستان کے حوالے سے مثبت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ان پر عائد ہوتا ہے جو ٹیکس نہیں دیتے۔