- الإعلانات -

ایس کے نیازی کو فرسٹ میڈیا اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکبادیں.

اسلام آباد (عزیر احمد خان )پاکستان گروپ آف نیوز پیرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوز کے ایم ڈی ایس کے نیازی کو جب فرسٹ میڈیا اچیومنٹ ایوارڈ ملا تو کنونشن سنٹر میں مبارکباد دینے والوں کی قطاریں بندھ گئیں۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھر پور انداز میں مبارکبادیں دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب یہ جو آپ چینل پر پانچ وقت کی اذان نشر کرتے ہیں تمام برکتیں اس ہی کی ہیں پھر آپ کا پہلا ایک مکمل نوجوانوں کا روز فیملی چینل ہے پانچ وقت اذان نشر کرنے پہ اللہ اور اس کے رسول کریم صل اللہ علیہ وآ لہ وسلم آپ پر انتہائی راضی ہیں اس موقع پر ہال میں موجود اہم شخصیات نے پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز اور روز نیوزکے ضابطہ اخلاق کو بے حد سراہا اور کہا کہ دیگر چینلزکو اس کی تقلید کرنی چاہیے۔