- الإعلانات -

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے مسئلہ کشمیرپر پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی, کشمیرپرپاکستان کےموقف کی حمایت کا اظہار کیا

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مجموعی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ترک وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ترک وزیراعظم نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات میں ترکی کی پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پراظہار یکجہتی کی۔

دریں اثنا،ترکی کےشہر استنبول میں عالمی توانائی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع نے پاکستان کی نمائندگی کی اوراس کے علاوہ ترکی اور روس کے صدور کے ساتھ تفصیلی ملاقات بھی کی۔

وزیراعظم پاکستان کے خصوصی ایلچی محمدمحمد پرویز ملک اور محسن شاہ نواز رانجھا نے ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل کہرامان سےملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نےترک اسپیکرقومی اسمبلی سے خطے کی سیکورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والے خلاف ورزیوں کا بھی ذکر کیا۔

واضح رہے کہ ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کشمیر پر مذاکرات اقوام متحدہ کی قرارداوں کے ذریعے حل کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا