- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر میں مسلح افرادکا سات منزلہ پامپور کمپلیکس پر قبضہ کرلیاِ,تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پامپور میں مسلح افراد اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہونے کی اطلاعات ہیں، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد نے سات منزلہ پامپور کمپلیکس پر قبضہ کرلیاِ، فائرنگ سے تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

دو مسلح افراد نے فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا جس کے سبب عمارت کے ایک حصے میں آ گ لگ گئی اور مسلح افراد نے عمارت میں گھس کر اس پر قبضہ کرلیا، اطلاعات ہیں کہ یہ جھڑپ صبح سے یعنی 14 گھنٹے سے جاری ہے جس میں تین بھارتی فوجی زخمی ہوچکے ہیں اور تاحال بھارتی فوجی عمارت کا قبضہ حاصل نہیں کرسکے یا انہیں مسلح افراد کو مارنے میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔