- الإعلانات -

پی اے ایف بیس پر دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا۔

پشاور:  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پی اے ایف بیس پر دہشتگردوں کے حملے پر فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا ۔ میجر حسیب نے کمال بہادری اور مہارت سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔ دہشت گردوں نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پی اے ایف بیس پر حملہ کردیا ۔ ارض پاک کی حفاظت پر مامور پی اے ایف بیس کے محافظوں نے ایک لحظہ کی تاخیر کیے بغیر دشمنوں کے بزدلانہ حملے کے سامنے دیوار بن گئے میجر حسیب اور ان کے ساتھیوں نے دہشت گردوں کو مخصوص علاقے میں محدود کر دیا ۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے میجر حسیب سمیت دس اہلکار زخمی ہوگئے لیکن اس کے باوجود جوانوں نے دہشتگردوں کی پیش قدمی کو روکے رکھا ۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی اور انہوں نے دہشتگردوں کو مکمل طور پر گھیر لیا ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں چھپے ہوئے دہشتگرد ایک ایک کرکے ہلاک ہوتے گئے ۔ زخمی میجر حسیب اور ان کے زخمی ساتھیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا