- الإعلانات -

پاکستان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردحملوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کابل میں سخی مزار اور چریار مسجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نفیس زکریا کا کہناتھا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردحملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے پاکستان گہری تعزیت کرتا ہےاور ہماری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بار پھر ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے