- الإعلانات -

امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ,مزیدجانئیے

بحیرہ احمرمیں موجود امریکی جنگی جہازپر چار روز کے دوران چوتھا میزائل حملہ کیا گیا،میزائل حملوں کے جواب میں امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی، پنٹاگون کے مطابق حوثی باغیوں کی تین ریڈار سائٹس کو کروز میزائل مار کر تباہ کردیا گیا۔

امریکا نے حوثی باغیوں کو مزید حملوں کی بھی دھمکی دے دی، پنٹاگون کے مطابق یہ کارروائی امریکی بحری جہازپرمیزائل حملوں کےجواب میں کی گئی۔

گزشتہ روز حوثی باغیوں نے امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ کیا تھا جو ناکام ہو گیا تھااور تین روز قبل بھی حوثی باغیوں نے امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی ۔

یمن کے ساحلی علاقوں میں موجود ان ریڈار کی بدولت امریکی جہازوں پر میزائل حملے کئے جاتے تھے ۔