- الإعلانات -

طالب علموں نے مودی اور آر ایس ایس کے رہنماؤں کی تصویر والا پتلا نذر آتش کردیا,انتظامیہ نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔

دہلی کی باغی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علموں نے مودی اور آر ایس ایس کے ارکان کو راون سے تشبیہ دے دی، طالب علموں نے مودی اور دیگر رہنماؤں کی تصویر والا پتلا نذر آتش کردیا۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی نیشنل اسٹوڈنٹ یونین نے دو روز قبل مذہبی تہوار دسہرا کے موقع پر مودی اور دیگر رہنماؤں کا پتلا جلایا جس میں بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ اور جے این یو کے وائس چانسلر بھی شامل تھے۔

طالب علموں کے مطابق مودی اور آر ایس ایس ان کے نزدیک جھوٹ کی علامت ہیں اس لئے ان کے پتلے جلائے گئے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔