- الإعلانات -

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرتے رہیں گے

امریکا کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرتے رہیں گے، خطے کے امن کے لئے دہشتگردی کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی۔

بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پرمنہ کی کھانی پڑی، امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف موثرکردار ادا کررہا ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحد پر دہشت گردوں کی رسائی روکے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کودہشتگردوں اور دہشتگردتنطیموں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی، ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔