- الإعلانات -

مجھے اڑی واقعے سے کوئی مطلب نہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ فارو ق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فارو ق عبداللہ نے ہی کہہ دیا،انہیں اڑی واقعے سے کوئی مطلب نہیں ۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فارو ق عبداللہ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب تناؤ بڑھتا ہے ،دہشتگردی بھی بڑھ جاتی ہے۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مسائل بات چیت سے حل کریں ،انہوں نے واجپائی کے الفاظ بھی دہرائے کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں پڑوسی نہیں ۔

فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی قیدی بنائےگئےافرادکی رہائی کامطالبہ بھی کیا۔