- الإعلانات -

ترک فوج نے 109 فوجی ججوں کو معطل کردیا

وزارت دفاع کے مطابق ترک فوج نے 109 فوجی ججوں کو معطل کردیا ہے ۔معطل ہونے والے ججوں پر جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث ہونےکاالزام تھا۔

ذرائع کے مطابق ترکی میں فوج کےایک ٹولے کی ناکام بغاوت کی تحقیقات جاری ہیں اور کریک ڈاون کاسلسلہ ہزاروں سرکاری اہلکاروں تک وسیع کردیاگیاہے۔

ترکی میں فتح اللہ گولن سےتعلق کےشبےمیں مزید184 ججزاورپراسیکیوٹرزمعطل بھی کردیےگئےہیں۔