- الإعلانات -

چین نے نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کی ایک بارپھر مخالفت کردی

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

چین نے بھارت کی خوش فہمیوں پر ایک بار پھر پانی پھیرتے ہوئے نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کی ایک بارپھر مخالفت کردی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ این ایس جی میں بھارت کی شمولیت سے متعلق چین اپنے موقف پر قائم ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ پانچ ملکوں کی تنظیم برکس کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج بھارت پہنچ رہے ہیں جس پر بھارتی میڈیا کو اس بات کی خوش فہمی تھی کہ شاید این ایس جی کے معاملے پر چین کے موقف میں نرمی پیدا ہو گی ہے لیکن چینی ترجمان کے بیان سے بھارت کی خوش فہمی پر پانی پھرگیا ہے۔

دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ لی باؤ ڈانگ کا نے بھی کہا ہے کہ این ایس جی میں مزید ملکوں کی شمولیت پر اتفاق رائے ضروری ہے۔