- الإعلانات -

ملک میں انسانوں سے گاڑیوں کی تعداد ذیادہ.

سان مرینو:  آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان کی سڑکوں پر بھی گاڑیوں کا طوفان آیا ہوا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جس کی آبادی سے زیادہ اس کی سڑکوں پر گاڑیاں موجود ہیں۔ اس ملک کا نام ری پبلک آف سان مرینو ہے اور یہ یورپ کا ایک ملک ہے۔اس کے دارالحکومت کا نام ”دی سٹی آف سان مرینو“ ہے جسے مقامی افراد صرف سان مرینو ہی کہتے ہیں۔ اس کا کل رقبہ 61.2مربع کلومیٹر اور ورلڈ بینک کے 2013ءکے سروے کے مطابق اس کی آبادی 31ہزار 448نفوس پر مشتمل ہے۔اس کی کرنسی ”یورو“ اور سرکاری زبان ”اطالوی“ ہے۔ ری پبلک آف سان مرینو میں 1000افراد کے لیے اوسطاً1263گاڑیاں موجود ہیں۔ دوسرے نمبر پر مناکو ہے جہاں 1000افراد کے لیے 842گاڑیاں موجود ہیں۔ امریکہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس میں فی1ہزار افراد 809گاڑیاں ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان ، سری لنکا اور بھوٹان سے بھی نیچے، 128ویں نمبر پر موجود ہے جہاں ایک ہزار افراد کے لیے 57گاڑیاں ہیں جبکہ اس معاملے میں بھارت ہم سے بھی کہیں گیا گزرا ہے جو 160ویں نمبر پر ہے اور اس کی سڑکوں پر ایک ہزار افراد کے لیے صرف 18گاڑیاں موجود ہیں۔