- الإعلانات -

امریکہ:حلب پر بمباری جاری رہی تو نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں

امریکہ نے شام اور روس اور خبر دار کیا ہے کہ اگر حلب پر بمباری جاری رہی تو دونوں ممالک پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حلب میں صورتحال کو سب سے بڑا انسانی بحران قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس کو اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ جنگ سیاسی حل کے بغیر ختم نہیں کی جاس کتی۔

جان کیری شام کی صورتحال کے پر امن حل کے لیے لندن میں ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جان کیری نے کہا کہ حلن میں انسانیت کے خلاف جرائم روزانہ ہو رہے ہیں۔

بورس جانسن نے بھی روس سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کر کے شامی عوام کی مدد کرے۔ ‘جنگ بندی کی ضرورت ہے اور ضرورت ہے کہ جنیوا میں دوبارہ مذاکرات کا آغاز کی جائے۔’

شام میں گذشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی چند روز ہی قائم رہی۔ جس کے بعد سے روسی فوجوں کی مدد سے شامی حکومت حلب میں باغیوں کے خلاد حملے جاری رکھے ہو ئے ہے۔ ان حملوں کو واشنگٹن جنگی جرائم قرار دے رہا ہے۔

جان کیری اور بورس جانسن کی بات چیت یمن میں جاری جنگ سے شروع ہوئی جس کے بارے میں دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کی جائے۔

جان کیری نے کہا ‘یہ وقت غیر مشروط جنگ بندی کا ہے اور پھر مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔’