- الإعلانات -

عمران خان نے پشاور حملےکی شدید مزمت کرتے ہوئے شہیدوں کوسلام پیش کیا۔

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے ، 16نمازیوں اور کیپٹن اسفندکی شہادت کی شدید مزمت کرتے ہوئے شہیدوں کوسلام پیش کیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز خصوصاکوئیک رسپانس فورس نے بہترین کارروائی کا مظاہرہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے پاک فوج کے شہید کیپٹن اسفند یار کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف ان کے جرائت مند کارروائی کو سراہا ۔انہوں نے حملے میں زخمی اور جاں بحق افراد کیلئے دعائیہ کلمات کا بھی اظہار کیا۔