- الإعلانات -

مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی آج جمع ہو رہے ہیں-

اسلام اباد: مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی صبح 10 سے شام 4 بجے تک کی جائی گی۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کل صبح 9 سے 10 بجے کی جائے گی جبکہ انتخاب کا وقت صبح 11 بجے شروع ہو گا۔ ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس کل کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ جنرل کونسل مرکز عہدیداروں کے انتخاب کرے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی صدارت کیلئے اپنے کاغذات جمع کروائیں ہیں، ان کے مقابلے میں بلوچستان کے رہنما نے بھی اس عہدے کیلئے اپنے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا تھا۔ اس کام کیلئے پارٹی رہنماوں نے چودھری جعفر اقبال کا انتخاب کیا تھا۔