- الإعلانات -

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ:پاکستان اور بھارت کے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیں گے۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی، امریکہ میں ہندو ووٹرز کا جھکاؤ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف ہونے لگا۔

امریکا میں انتخابات کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے، صدارتی امیدواروں کی مہم تیز ہوتی جارہی ہے، امریکی میڈیا کے مطابق اسکینڈلز میں گھرے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ نے نئی پیشکش کرڈالی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر صدر منتخب ہوئے تو پاکستان اور بھارت کے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی جوہری طاقت کے حامل دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ایک بڑی کامیابی ہوگی اور اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں ایسا کروں تو میں بطور ثالث کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی چال کامیاب ہوگئی، بھارتیوں کی تعریف پر امریکی نژاد بھارتی ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب کرنے کیلئے میدان میں آگئے ہیں اور بھارتی ہندؤ ڈونلڈ ٹرمپ کا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔